امارات : واٹس ایپ پر اِن پیغامات کی سزا 10 لاکھ درہم جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اگر آپ کو فون کال یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے یہ بتایا جائے کہ آپ نے متحدہ عرب امارات میں کوئی انعام جیتا ہے یا روزگار کو کوئی موقع حاصل کر لیا ہے؟

تو غالبا اس سوال کا جواب مثبت ہی ہو گا۔ حالیہ عرصے میں امارات کے اندر اس طرح کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ اس رجحان نے عجمان کی پولیس کو اس بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے پر مجبور کر دیا۔

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس نے مقیم افراد کو مذکورہ اعلانات اور دھوکہ و فریب پر مبنی ان پیغامات سے خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ سرگرمیاں غیر قانونی ہیں جس پر ایک سال سے تین سالوں کی جیل اور 2.5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

اکثر و بیشتر یہ جعل ساز خود کو فون کا یا واٹس ایپ پیغام کے ذریعے کسی کمپنی کا ملازم بتاتے ہیں۔ اس کے بعد لوگوں کو کسی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی یا عوام سوپر مارکیٹس کی دکانوں کی جانب سے گرینڈ پرائز جیتنے پر مبارک باد پیش رکتے ہیں۔ یا پھر یہ دھوکے باز ایک بڑے سروے کے نام پر لوگوں سے ذاتی معلومات حاصل کر لیتے ہیں مثلا صارف کی آئی ڈی، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں