بغداد : پولیس نے عراقی حزب اللہ ملیشیا کے صدر دفتر کا محاصرہ کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں پولیس نے عراقی حزب اللہ ملیشیا کے صدر دفتر کا محاصرہ کر لیا ہے۔

محاصرے کی کارروائی بغداد کے مشرق میں شارع فلسطین کے علاقے میں پولیس اور حزب اللہ کے درمیان مسلح جھڑپ کے بعد کی گئی۔ جھڑپ اُس کا آغاز اُس وقت ہوا جب حزب اللہ کے ارکان نے ایک چیک پوسٹ پر سکیورٹی اہل کار کی جانب سے رکنے کی ہدایت کو مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں دو پولیس اہل کار ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے ذریعے نے بتایا کہ ریسکیو پولیس کے گشتی دستے نے شارع فلسطین کے علاقے میں ایک مطلوب گاڑی کو روکا۔ اس کے چند منٹوں کے بعد عراقی حزب اللہ کی فورس نے آ کر گشتی دستے کے ساتھ جھڑپ شروع کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں