.

جنوبی سعودیہ کے دل فریب مناظر کا نظارہ کیجیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوبی علاقے ’بستی آل مجمل‘ کو زرعی اور فن تعمیر کے اعتبار سے انتہائی خوبصورت اور دلفریب علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں کےہرے بھرے کھیت وکھلیان اور قدیم وجدید ادوار کی عمارتیں فن تعمیر کا حسین شاہکار معلوم ہوتی ہیں اور دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ناظرین کی توجہ کے لیے جنوبی سعودی عرب کے چند مناظر کو تصویری شکل میں پیش کیا ہے۔ یہ علاقہ جنوب مغربی سعودی عرب کے عسیر کی بلقرن گورنری میں ’بستی آل مجمل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں پر کاشت کاری سب سے بڑا پیشہ ہے اور شہری سال بھر انواع واقسام کی فصلیں کاشت کرتے رہتے ہیں۔

کھیتی باڑی کا زیادہ تر انحصار بارشوں کے پانی پرہوتا ہے تاہم یہاں پر میٹھے پانی کے چشمیں اور گھنے جنگلات بھی موجود ہیں۔ وسیع رقبے پر پھیلی چراگاہیں یہاں کے باسیوں کے مویشیوں اور گلہ بان خاندانوں کے لیے اہم سمجھی جاتی ہیں۔

یہاں پر موسم گرما میں بھی آب وہوا متعدل رہتی ہے۔ عموما درجہ حرارت گرمیوں میں 20 سے 30 درجے سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔ رات کا درجہ حرارت 15 سے 20 سینٹی گریڈ ہوتا ہے تاہم موسم سرما میں سردیاں کافی بڑھ جاتی ہیں جہاں رات کا درجہ حرات پانچ اور دن کا زیادہ سےزیادہ پندرہ درجےسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

العربیہ کےکیمرے میں محفوظ ہونے والے دلفریب مناظر کی چند جھلکیاں پیش کی جاتی ہیں۔