.

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سعودی پولیس اہلکارشہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوبی شہر عسیر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منگل کو عسیر کے علاقے میں منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پران کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے سارجنٹ عبداللہ عسیری شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

عسیر کے جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ عسیر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ایتھوپیائی ملزم ہلاک جب کہ اس کا سعودی ساتھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے چارملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ چاروں ایتھوپیا سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبداللہ عسیری شہید ہوگیا۔