یمنی فوج کی صعدہ کی جانب مزید پیش قدمی، اہم مقامات سے باغی پسپا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانےوالے شہر صعدہ میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد اہم مقامات سے باغیوں کو پسپا کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بدھ کے روز عرب اتحادی فوج کی معاونت سے سرکاری فوج اور حکومت نواز ملیشیا نے جنوب مغربی گورنری صعدہ کے الملاحیظ محاذ میں الظاھر ڈائریکٹوریٹ میں متعدد اہم مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا۔

یمنی فوج کے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر عادل المصعبی نے بتایا کہ الظاھریہ کا کنٹرول حاصل کرنے اور باغیوں کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے گذشتہ تین روز سے گھمسان کی جنگ جاری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی میں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی سرکاری فوج نے الملاحیظ محاذ کے قریب جبال الخرشعی اور الروقی کو بھی باغیوں سے آزاد کرا لیا۔ سرکاری فوج الملاحیظ بازار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں