عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم اور نائب صدر کی مشاورت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق میں گذشتہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے۔ گذشتہ روز وزیراعظم حیدر العبادی اور نائب صدر ایاد علاوی نے بھی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر مشاورت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزیراعظم العبادی کے دفتر سے جاری شدہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی اور نائب صدر ایاد علاوی کے درمیان ملاقات میں نئی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور نائب صدر نے سیاسی دھڑوں کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دینے اور حکومت سازی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے سے اتفاق کیا۔ اس کمیٹی کے قیام کا مقصد حکومت اور ریاست کے پیش آئند پروگرام کے مطابق جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی بنیاد پرحکومت سازی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

دونوں رہ نماؤں نے مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، ان الزامات کی آڑ میں مخصوص سیاسی مقاصد کے حصول کی کوششوں، ملک کی تعمیر نواور عوام کے بہتر مستقبل پربھی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ ایران کی وفاقی عدالت آج جمعرات کے روز صدر جمہوریہ فواد معصوم ، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر دھاندلی کی شکایات اور ووٹنگ کے قانون میں تبدیل سے متعلق بل پرغور شروع کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں