حوثی ملیشیا نے جامعہ صنعاء کے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے حوثی باغیوں نے صنعاء یونیورسٹی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ متعدد اساتذہ اور پروفیسر صاحبان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صنعاء یونیورسٹی کے شعبہ تدریس کی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ 19 جون منگل کے روز تنخواہ کی وصولی کے لیے عبوری دارالحکومت عدن جا رہے تھے کہ اس دوران ھوثی ملیشیا نے انہیں روک لیا۔

یونیورسٹی کی اساتذہ یونین کی جانب سے جاری بیان میں اساتذہ کی گرفتاری اور انہیں زدو کوب کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خلاف قانون اقدام قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ اور دیگر عملہ حکومت سے تنخواہ لینے کے لیے عدن جا رہا تھا کہ حوثی باغیوں نے انہیں نہ صرف روک دیا بلکہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تنظیم اساتذہ نے گرفتار تمام اساتذہ کی فوری رہائی اور انہیں تن خواہوں کی وصولی کے لیے عدن جانے کی غیر مشروط اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں