.

مصر: باپ فٹ بال میچ دیکھنے میں مصروف، بیوی بچے گھرمیں قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرمیں ایک ایسے وقت میں جب روس اور مصر کی فٹبال ٹیمیں ماسکو میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے مقابلے میں ایک دوسرے کے سامنے آمنے تھیں قاہرہ کے قریب ایک مصری خاندان کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس چونکا دینے والے لرزہ خیز واقعے کی خبر میڈیا میں آتے ہی ملک میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قاہرہ کے قریب القسم کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی شہر فٹ بال میچ دیکھنے گھر سے باہر تھا۔ اس دوران نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں گھس کر 38 سالہ بیوی اور دو بیٹیوں جن کی عمریں 14 اور 12 سال بتائی جاتی ہیں گلہ گھونٹ کر قتل کردیں۔

جب وہ شخص گھر لوٹا تو اس کی بیوی اور بچیاں گلہ گھونٹ کر قتل کردی گئی تھیں اور گھر میں موجود تین لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ کی نقد رقم بھی لوٹ لی گئی تھی۔ پولیس نے گھر کے قریب لگے ایک سی سی ٹی کیمرے سے چھان بین کی ہے جس میں واردات کے وقت ایک خاتون اور ایک مرد کو فلیٹ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم مقامی شہری انہیں پہچان نہیں سکے۔