.

الحدیدہ سے حوثیوں کا اہم ترین فیلڈ کمانڈر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر الحدیدہ میں جاری آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کے ایک سرکردہ فیلڈ کمانڈر کو حراست میں لے لیا ہے۔

یمن کی سرکاری فوج کے العمالقہ بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ میں کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر ابو جلال الریامی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الریامی کی گرفتاری جمعہ کے روز عمل میں آئی۔ اس سے قبل الحدیدہ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے باغیوں کو پسپا کرنے کے دوران بھی کئی حوثی گرفتار اور بڑی تعداد میں ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

الحدیدہ شہر کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔