.

الحدیدہ میں حوثیوں کی دراندازی روکنے کے لیے یمنی فوج کا وسیع آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مغربی ساحل پر آپریشن کے سلسلے میں الحدیدہ کا معرکہ جاری ہے۔ یمنی فوج اس وقت اُس ساحلی پٹی کو کلیئر کرانے کی وسیع کارروائی کر رہی ہے جو المخا اور الخوخہ کو الحدیدہ صوبے سے مربوط کرتی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد یمنی فوج کی امداد اور کمک کے راستے کو محفوظ بنانا ہے جو اس وقت الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے تا کہ باغیوں کی دراندازی کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب زمینی ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یمنی فوج نے اُن حوثیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں جنہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران یمنی فوج تک کمک پہنچنے کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

الحدیدہ کا ہوائی اڈہ واپس لینے کے بعد یمنی فوج کے لیے سب سے بڑا چیلنج الحدیدہ شہر سے حوثی ملیشیا کو نکالنا اور اس کی تزویراتی بندرگاہ تک پہنچنا ہے۔