.

عرب اتحادی فوج کی بمباری سے حوثی کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شمالی شہر اور ایران نواز حوثی ملیشیا کے گڑھ صعدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں حوثی کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے جاری ایک بیان میں عرب اتحادی فوج کے حملے میں حوثی کمانڈر احمد حسین القوبری المعروف ابو ابراہیم کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ دو ماہ قبل اس کا ایک بھائی میجر جنرل ناصر القوبری بھی عرب اتحادی فوج کے فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔

جمعہ کے روز حوثیوں کے قریبی ذرائع ابلاغ نے کمانڈر احمد حسین القوبری کی خبر شائع کی گئی اور بتایا گیا کہ احمد القوبری کی ہلاکت کے بعد انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی حوثی اور صنعاء کے حوثی گورنر عبدالکریم الحوثی نے مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی۔