خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا سماجی ضرورت ہے: وزیر اوقاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر برائے اوقاف ومذہبی امور الشیخ عبدالطیف آل الشیخ نے حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی مکمل حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ کا معاملہ سماجی نوعیت کا ہے اور یہ معاشرے کی ضرورت بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ قرآن وحدیث، سنت یا اجماع امت میں ایسی کوئی نص موجود نہیں جسے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے جواز میں پیش کیا جا سکے۔

آل الشیخ نے مزید کہا کہ معاشرتی ضروریات کے پیش نظر خواتین کا گاڑی چلانا ایک سماجی ضرورت بن چکا ہے۔ خواتین کے گاڑی چلانے میں کوئی حرج نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں