.

سعودی عرب کا یمنی طلباء کے لیے درسی کتب کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں شعبہ تعلیم میں معاونت کے سلسلے میں سعودی عرب نے یمنی اسکولوں کے طلباء کو مفت درستی کتب اور اسٹیشنری کا تحفہ دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے المھرہ شہر میں پہلی سے چھٹی جماعت تک کے طلباء واطالبات کے لیے درسی کتب فراہم کیں۔ یمنی طلباء کے لیے درسی کتب میں معاونت کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ اگلے مراحل میں دوسرے شہروں میں بھی طلباء کو درسی کتابیں اور ان کے اسکول کی دیگر ضروری اشیاء مہیا کی جائیں گی۔

سعودی حکام کی طرف سے یمنی طلباء کے لیے درسی کتب المھرہ گورنری کے فرسٹ سیکرٹری مختار محمد سعید عبدالکریم اور گورنری کے ڈائریکٹر جنرل برائےتعلیم سمیر مبخوت ھراش کے حوالے کیں۔ تقریب میں گورنری میں عرب اتحاد کے مندوبین بھی موجود تھے۔