.

"العربيہ" کی خاتون رپورٹر پہلی مرتبہ ریاض کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریاض میں "العربیہ" کی خاتون نمائندہ رشا خیاط نے اتوار کے روز پہلی مرتبہ سعودی دارالحکومت کی سڑکوں پر اپنی گاڑی چلائی۔

سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت سے متعلق فیصلے پر عمل درامد کا آغاز ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجے ہو گیا۔ اس فیصلے کا مملکت اور دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا۔

فیصلے کے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی متعدد سعودی خواتین نے اپنے اس حق کا استعمال شروع کر دیا جب کہ دیگر خواتین ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی کارروائی مکمل ہونے کی منتظر ہیں۔