حوثی ملیشیا کا حرض محاذ کے عسکری کمانڈر کی ہلاکت کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے حوثی باغیوں نے شمال مغربی حجۃ گورنری کے سرحدی حرض محاذ کے کمانڈر اور دسیوں دیگر جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ بیانات میں اعتراف کیا ہے کہ حرض گورنری کے عسکری کمانڈر عبدالرزاق عبداللہ علی النعمی المعروف ابو احمد عرب اتحادی فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ حرض گورنری میں سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج کی بمباری میں کئی دوسرے جنگجو بھی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

کمانڈر ابو احمد کی ہلاکت کی تاریخ واضح نہیں کی گئی تام فیلڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی کمانڈر کو ایک ماہ قبل قتل کردیاگیا تھا۔ تاہم باغیوں میں شکست اور پھوٹ کے خوف سے اس کی ہلاکت کی خبر کو مخفی رکھا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں