شام : بشار الاسد کی فوج نے درعا پر 60 میزائل داغ ڈالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام نیوز نیٹ ورک کے مطابق بشار الاسد کی فوج نے شام کے شہر درعا کے مختلف علاقوں کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے تقریبا 60 میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد السوری کے مطابق بشار کی فوج نے چار دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ المرصد نے بشار کی فوج کے کم از کم 13 ارکان کے ہلاک اور شامی اپوزیشن کے 15 جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

علاوہ ازیں مشرقی دیہی علاقے میں الحراک، الصورہ اور علما کے قصبوں پر فضائی بم باری میں 5 شہری جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک ہسپتال نا قابل استعمال ہو گیا۔ اس طرح منگل کو حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک کم از کم 23 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

شام میں بشار کی فوج نے منگل کے روز درعا صوبے بالخصوص مشرقی دیہی علاقہ جات میں اپنی بم باری کو شدید کرنا شروع کیا تھا۔

اس وقت بشار کی فوج اور اپوزیشن گروپوں کے بیچ معرکہ جاری ہے۔ بشار کی فوج اللجاہ کے علاقے کو محاصرے میں لینے کے واسطے پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں