الحدیدہ کا ہوائی اڈہ محفوظ بنا لیا گیا، شہر کو آزاد کرانے کے لیے وسیع حملے کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں عسکری ذرائع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ الحدیدہ شہر کو آزاد کرانے کے لیے ایک وسیع حملے کی تیاری کے سلسلے میں تین نئے بریگیڈز تیار کر لیے گئے ہیں جو سرکاری فوج میں شامل ہوں گے۔ ادھر حوثی ملیشیا نے شہر کے جنوبی علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر درجنوں خندقیں کھود ڈالی ہیں۔

یمنی فوج کے ایک عسکری کمانڈر کرنل احمد علی الجحیلی نے پیر کی شب بتایا کہ سرکاری فوج نے الحدیدہ ہوائی اڈے کے اطراف شمالی سمت سے حوثی ملیشیا کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ اس دوران باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

الجحیلی کے مطابق یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے الحدیدہ ہوائی اڈّے کو مشرق، جنوب، مغرب اور شمال کے کچھ حصّے کی جانب سے محفوظ بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حوثی ملیشیا مسلسل طور پر الحدیدہ شہر کے جنوب مشرق میں امدادی سپلائی لائن منقطع کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اس دوران باغیوں نے مذکورہ علاقے میں حملوں کی کوششیں بھی کیں تاہم یمنی فوج نے تمام کوششوں کو پسپا کر دیا اور گھات لگا کر متعدد باغیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں