امارات کی جانب سے صومالیہ کے لیے824 ٹن غذائی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن کی جانب سے صومالیہ میں امدادی خوراک کی تقسیم کے پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق اس مرحلے میں صومالیہ کے خود مختار علاقے جوبالینڈ اور اس کے زیر انتظام علاقوں میں 6000 صومالی خاندانوں میں 824 ٹن بنیادی غذائی مواد تقسیم کیا گیا۔

امداد پہنچانے کی یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید، ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب کمانڈر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن کے سربراہ الشیخ منصور بن زاید آل نہیان کی ہدایات پر عمل میں آئی ہے۔

مذکورہ فاؤنڈیشن کے ایک ذمّے دار ذریعے کے مطابق یہ انسانی امداد امارات کی قیادت کے صومالی عوام کی معاونت اور قحط سالی کے نتیجے میں درپیش پریشانی کم کرنے کے حوالے سے خواہش مند ہونے کا ثبوت ہے۔

ذریعے نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بعض ضرورت مندوں کی بیماری اور صحت کی ناسازی کے پیشِ نظر غذائی امداد کی باسکٹیں اُن کے گھروں کے اندر تک پہنچائیں۔ اس حوالے سے صومالیہ کے لوگوں نے امارات کے انسان دوست موقف کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں