خواتین ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد بینکوں سے ذاتی قرضے لینے کی شرح میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت سے متعلق فرمان جاری ہونے کے بعد سعودی بینکوں سے ذاتی قرضہ لینے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مذکورہ فیصلے کے بعد بینکوں نے خواتین کے لیے اپنی مالیاتی سہولیات کی تشہیر کے سلسلے میں خصوصی دل چسپی لی۔

طلعت حافظ کے مطابق شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد گاڑیاں حاصل کرنے کی شرح میں 10% کی نمو دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ابھی تک محدود تعداد میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہوئے ہیں تاہم خواتین کی بہت بڑی تعداد نے اس سلسلے میں درخواست دی ہوئی ہے۔ حافظ کا کہنا تھا کہ آئندہ عرصے میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں اضافے کے ساتھ ہی خواتین کے سواریاں لینے کے تناسب میں بھی اضافہ سامنے آئے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں