چار بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم عرب فوجی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ کی جانب جانے کی اجازت دی۔

’العربیہ‘ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پرخالی کرالیا گیا ہے جب کہ سات بندرگاہ کی طرف جانے کے لیے اجازت کے منتظر ہیں۔

بیان کے مطابق حوثیوں کی طرف سے ’Great K‘ کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے سے 68 دن تک روکا گیا جس کے بعد یہ بحری جہاز بندرگاہ میں داخل ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ حوثیوں نے Volane بحری جہاز کو 39 دن سے الحدیدہ میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز الصلیف بندرگاہ پر موجود ہے جب کہ ایک دوسرا جہاز بھی داخلے کا منتظر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں