.

فٹ بال میچ کے دوران مصری کھلاڑی کی ناگہانی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرمیں کھیلے جانے والے ایک دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران ایک مقامی فٹ بالر اچانک حرکت قلب بند ہونے سےانتقال کرگئے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق مصری نوجوان فٹ بالر محمد فاروق بنزیما کو اس وقت دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جب وہ جنوبی مصرکی المنیا گورنری میں ایک فٹ بال میچ کھیل رہے تھے۔ دل میں تکلیف کے باعث وہ غش کھاکر زمین پر گر پڑے۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران خون کی گردش کے متاثر ہونے کے باعث ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 33 سالہ محمد فاروق بنزیمان کے لقب سے مشہور تھے۔ یہ لقب انہیں الجزائری نژاد فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزیما سے مشابہت کی وجہ سے دیا گیا تھا۔