غزہ: آتش بازی کے کارخانے میں دھماکوں سے دو فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین کے علاقے غزہ میں ہفتے کے روز آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے ایک کارخانے میں ہونے والے دھماکوں اور آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی کی حکمران تحریک حماس نے واقعے کی انکوائری کے لیے پولیس کی زیرنگرانی کمیٹی قائم کردی ہے۔

مقامی طبی اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر پیش آیا۔

وزارت صحت کے مطابق زخمی ہونے والے چھ افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے دو کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ چار افراد کو درمیانے یا معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔ آتش بازی کے سامان کے کارخانے میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں