عراق: کرکوک میں انتخابی ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق منگل کے روز کرکوک شہر میں ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ عراق میں 12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے مختلف حلقوں اور جماعتوں کی جانب سے جعل سازی کے الزامات اور دعوے سامنے آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق میں خود مختار اور آزاد انتخابی کمیشن کے ترجمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ ماہ مئی میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کا آغاز منگل کے روز سے ہو گا۔ بیان کے مطابق ہاتھوں کے ذریعے صرف اُن ووٹوں کی گنتی کی جائے گی جن کے حوالے سے انتخابی کمیشن کو شکایات یا جعل سازی کی سرکاری طور پر رپورٹیں موصول ہوئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا آغاز کرکوک سے ہو گا۔ بعد ازاں اس میں مزید 6 صوبے سليمانیہ، اربیل، دھوک، نینوی، صلاح الدین اور انبار کو شامل کیا جائے گا۔

عراق میں فیڈرل سپریم کورٹ نے 21 جون کو عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے قانون ساز انتخابات کے سلسلے میں ہاتھ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں