فلسطینی نوجوان نے اپنے سرمیں گولی مار کر ساتھیوں کو حیران کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین کے ایک نوجوان نے تربیت کے دوران دیگر ساتھیوں کے سامنے اپنے ہی پستول سے اپنے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس انوکھے واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نوجوان کو خود کو گولی مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کے دوران ایک فلسطینی نوجوان نے دوسرے دوستوں کی موجودگی میں ناقابل یقین انداز میں بلا تردد اپنے سرمیں گولی ماری اور چند سیکنڈز کے اندر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

فلسطینی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ اردن میں پیش آیا۔ فلسطینی نوجوان دو روز قبل دریائے اردن کے مغربی کنارے سے اردن پہنچا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں