الحدیدہ صوبے میں یمنی فوج کی پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کا صنعاء کا دورہ بھی حوثیوں کو عسکری جارحیت جاری رکھنے سے نہ روک سکا۔ یمنی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے الحدیدہ کی بندرگاہ اقوام متحدہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ باغی ملیشیا عسکری کارروائیوں میں وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الحدیدہ میں اپنی کُمک کو مضبوط بنا رہی ہے۔

العربیہ کو حاصل ہونے والی تصاویر اور وڈیوز میں عسکری سطح پر بڑی تیاریاں ظاہر ہو رہی ہیں۔

ادھر عمران صوبے کے محاذ پر زمینی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثیوں کی متعلقہ کمیٹی نے خدمات کی انجام دہی روک دینے والے عسکری اہل کاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے نام پر بُلا لیا اور پھر انہیں لڑائی کے محاذوں پر جھونک دیا۔

اس دوران یمنی فوج نے تعز صوبے کے جنوبی ضلعے حیفان میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں اور وازعیہ کے علاقے میں وادی غیل کے اندر حوثیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے نہم کے محاذ پر نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں