.

حوثیوں کی گولہ باری سے سعودی بچہ زخمی، املاک تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی اور متعدد املاک تباہ ہوگئیں۔

جازان کے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن یحییٰ عبداللہ القحطانی نے بتایا کہ حوثیوں کہ بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے سرحد پار سے داغے گئے’کاتیوشا‘ راکٹ کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔