.

سعودی ولی عہد کی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے داعش مخالف اتحاد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برٹ مغریک نے گذشتہ شب سعودی ولی عہد، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

کثیر الاشاعت عرب روزنامہ "الشرق الاوسط" کے مطابق دونوں راہنماوں نے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے سے متعلق کوششوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر امریکا میں مملکت کے سفیر خالد بن سلمان، جنرل انٹیلیجنس کے سربراہ، سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کے چارج ڈی آفیئرز کریسٹوفر ھینزل اور متعدد دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔