’عراق۔ ایران‘ جنگ میں ہلاک 127 فوجیوں کی باقیات بغداد کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران نے سنہ 1980ء سے 1988ء تک عراق کے ساتھ جاری رہنے والی لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 127 عراقی فوجیوں کی باقیات بغداد حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔

عراقی حکومت کے انسانی حقوق ہائی کمشین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی کوششوں سے ایران میں موجود جنگ میں مقتول عراقی فوجیوں کی باقیات کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ جنگ میں لاپتا ہونے والے کئی فوجیوں کی تلاش جاری ہے۔ ایران میں موجود 127 فوجیوں کی باقیات ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

انسانی حقوق ہائی کمیشن کے رکن فاضل الغزاوی نے بتایا کہ 2017ء کے دوران ایران نے عراق۔ ایران جنگ میں ہلاک ہونے والے 127 فوجیوں کی باقیات بغداد کے حوالے کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول عراقی فوجیوں کی شناخت کے لیے حکومت اور عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم کام کررہی ہے۔ مزید لاپتا فوجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ توقع ہے کہ خلیج جنگ میں ہلاک ہونے والے مزید عراقی فوجیوں کی باقیات بھی مل جائیں گی۔

خیال رہے کہ 1980ء سے 1988ء تک عراق اور ایران کے درمیان آٹھ سال تک جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس جنگ میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد جن میں فوجی بھی شامل ہیں تا حال لا پتا ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں