.

تعز صوبے میں یمنی فوج نے وسیع رقبہ آزاد کرا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صوبے تعز میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے مقبنہ ضلعے کے وسیع رقبے کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ مقبنہ کے محاذ کے کمانڈر کرنل حمید الخلیدی نے باور کرایا ہےکہ حوثی ملیشیا مسلسل پیچھے ہٹ رہی ہے۔

الخلیدی کے مطابق یمنی فوج اب تک مقبنہ ضلعے کے سات دیہات کلیئر کرا چکی ہے جو تقریبا 60 مربع کلومیٹر کا رقبہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ تزویراتی اہمیت کے حامل کئی پہاڑی سلسلوں کو بھی آزاد کرا لیا گیا ہے۔

ادھر حوثی ملیشیا کی جانب سے پہاڑوں، وادیوں اور راستوں پر بارودی سرنگیں نصب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ الخلیدی کا کہنا ہے کہ ان سرنگوں کا نشانہ بننے والوں میں اکثریت بچوں، خواتین اور جانوروں کی ہے۔

یمنی فوج کی انجینئرنگ ٹیمیں مخلتف علاقوں میں باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔