الحدیدہ اور یمن بحران کے جامع حل کے لیے’یو این‘ مندوب کی خطے میں واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے سیاسی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریوتھ جنگ سے متاثرہ علاقے الحدیدہ کے مسئلے کے حل کے لیے دو نئے فارمولوں کے ساتھ فریقین سے دوبارہ بات چیت کی تیاری کررہے ہیں۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق مسٹر گریوتھ کل سوموار کو سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں الحدیدہ کے معاملے پرپیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے نئے اقدامات پرغورکیا جائے گا۔ ان نئے اقدامات میں الحدیدہ کے مسئلے کا ایک نیا اور جامع فارمولہ بھی شامل ہے۔

یمن کے سیاسی ذرائع کے مطابق مارٹن گریوتھ الحدیدہ کے مسئلے کے حل کی تجاویز کے ساتھ یمنی بحران کے جامع حل کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ آئندہ ہفتے سے وہ یمن کی آئینی حکومت، باغیوں اور خطے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کریں گے۔

’یو این‘ مندوب الحدیدہ کے تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی تیار کردہ تجاویز اور متحارب فریقین کے درمیان جامع اور بامقصد بات چیت کی ترغیب دیں گے۔

ادھریمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ حوثی اقوام متحدہ کی امن تجاویز کو غیرسنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے حوثی باغیوں پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی امن کوششوں سے فائدہ اٹھائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں