یمن: صعدہ میں نئے ٹھکانے آزاد، 10 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں سرکاری فوج نے ہفتے کی شب صعدہ صوبے میں حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد مشرقی ضلعے کتاف میں نئے ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔

"العربيہ" کے نمائندے کے مطابق یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے الزور اور الخشباء کے پہاڑی سلسلے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس دوران صعدہ کے مشرق میں العطفین اور الملیل کے محاذوں پر باغیوں کی امدادی سپلائی لائن منقطع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں 10 حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے ہتھیار اور عسکری گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ادھر یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے گزشتہ تین روز کے دوران یمنی فوج کی پیش قدمی جاری رہنے کی تصدیق کی ، اس دوران باغی ملیشیا کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

عرب اتحاد کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 341 ارکان مارے گئے۔

عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں صعدہ کے دو ضلعوں حیدان اور رازح میں حوثیوں کے رابطے کے نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں