.

فتح تحریک فلسطینی مصالحت کا منصوبہ تیار کرنے میں سرگرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی تنظیم "فتح" کے نائب سربراہ محمود العالول کا کہنا ہے کہ اُن کی تنظیم انقسام کے خاتمے کے لیے ایک مصالحتی منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ ابھی تک زیرِ بحث ہے تاہم اس کا مرکزی پہلو قومی یک جہتی کی مضبوطی کو یقینی بنانا ہے تا کہ مسئلہ فلسطین کو درگور کرنے کی حالیہ کوششوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ادھر حماس تنظیم نے قومی یک جہتی کی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ حماس اور حکومت کے درمیان فلسطینی مصالحت کے معطل ہونے کے حوالے سے الزامات کے تبادلے کے ایک روز بعد سامنے آیا۔

مصر نے بھی مصالحت کی کوششوں کے دوبارہ آغاز کے لیے فتح، حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔

اس سے قبل فتح تنظیم کی مرکزی کمیٹی حماس تنظیم سے مطالبہ کر چکی ہے کہ وہ قاہرہ معاہدے پر عمل درامد کے لیے اُس کی شقوں پر کاربند رہنے کا مظاہرہ کرے۔ یہ موقف رام اللہ شہر میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں سامنے آیا۔