مدینہ منورہ : بچّی کی خود کشی میں وڈیو گیم کا ہاتھ ہونے کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی پولیس نے ایک بیان میں سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خودکشی کرنے والی لڑکی کے اقدام کے پیچھے اصل محرّک وڈیو گیم ہے۔

اس حوالے سے میڈیا ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ جمعے کی صبح آٹھ بجے سکیورٹی حکام کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بچی کو مردہ حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ بچّی کے اہل خانہ نے بتایا کہ اُن کی بیٹی نے مدینہ منورہ کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں اپنے گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی اور یہ ایک وڈیو گیم کے اثر کا نتیجہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں