.

یمن : جھڑپوں اور فضائی حملے میں حوثی باغیوں کے 2 اہم کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں مختلف محاذوں پر جاری لڑائی اور اتحادی طیاروں کی کارروائی میں حوثی ملیشیا کے دو کمانڈر مارے گئے۔

الحدیدہ شہر کے جنوب میں واقع ضلعے التحیتا میں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کا ایک کمانڈر ابو حیدر ہلاک ہو گیا۔ باغی ملیشیا کے مطابق ابو حیدر خصوصی مشن کے ذمّے دار الحسین بریگیڈ کا سربراہ اور الحدیدہ صوبے اور اس کے ضلعوں میں خندقوں کی کھدائی کا نگراں بھی تھا۔

ادھر سرحدی صوبے الجوف میں عرب اتحاد کے طیاروں کے حملے میں حوثی کمانڈر اور الظافرہ قبیلے کا شیخ علی محمد عطشہ اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

حوثی ملیشیا کے ذرائع ابلاغ نے الجوف صوبے کے ایک محاذ پر اتحادی طیاروں کی بم باری میں شیخ عطشہ کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔