الحدیدہ میں عرب اتحاد نے جذبات پر انتہائی کنٹرول کا مظاہرہ کیا: سعودی مندوب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبداللہ المعلمی کا کہنا ہے کہ یمن میں الحدیدہ کو آزاد کرانے میں عرب اتحاد کے رکن ممالک نے اپنے جذبات پر انتہائی قابو اور تمام تر بین الاقوامی قوانین کا مکمل خیال رکھا۔

سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں المعلمی کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ایران نواز حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بچوں کو بھرتی کیا اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال کیا۔ سعودی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ باغی ملیشیا اور اس کے حامی فریقوں کی جانب سے مرتکب تمام خلاف ورزیوں کی مذمّت کرے۔

زمینی پیش رفت میں یمنی فوج نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے الحدیدہ صوبے کے جنوبی شہر التحیتا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے شہر پر کنٹرول حاصل ہونے کے فوری بعد عام شاہراہوں پر حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے یمنی فوج کے شہر کے اندر پہنچنے سے قبل دو اسکولوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں