.

صعدہ اور حجّہ صوبوں میں یمنی فوج کی پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے صعدہ اور حجّہ صوبوں میں حوثیوں کے خلاف معرکہ آرائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران یمنی فوج نے کئی نئے ٹھکانوں کو واپس لے لیا جو حوثی ملیشیا کے قبضے میں تھے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق یمنی فوج باقم ضلعے سے 3 کلو میٹر کی دوُری پر ہے جب کہ کتاف ضلعے میں بھی کئی علاقوں پر کنٹرول واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔

ادھر حجّہ صوبے میں یمنی فوج حرض ضلعے میں لڑائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب نے نیا عسکری ساز و سامان عرب اتحاد میں شامل کیا ہے۔

البیضاء اور الجوف کے صوبوں میں اتحادی طیاروں نے حوثیوں کی نقل و حرکت اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ان میں مقبنہ، القریشیہ اور برط العنان کے علاقے خاص طور پر شامل ہیں۔