.

گولان میں بشار کی فوج کی مداخلت کی صورت میں اسرائیل کی سخت جواب کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک مقبوضہ گولان میں اسلحے سے پاک علاقوں میں شامی حکومت کی کسی بھی عسکری مداخلت کا شدید انداز میں جواب دے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو شام کے حوالے سے خصوصی انتظامات سے متعلق معاہدے کے لیے جلد ماسکو کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ واشنگٹن کا غیر اعلانیہ دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے شام اور ایران کے معاملات پر بات چیت کی۔

لیبرمین اس دھمکی کو کئی بار دُہرا چکے ہیں کہ ایران کو شام میں اپنے پنجے مضبوط کرنے اور اسے اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے پلیٹ فارم بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔