حوثیوں کو ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ کی منتقلی کی کوشش ناکام

یمن کی سرکاری فوج نے باغیوں کی اسلحہ سے لدی تین کشتیاں پکڑلیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ساحلی ’حجۃ‘ گورنری کے میدی ڈائریکٹوریٹ میں ساحل سمندر کے قریب سے ماہی گیروں کی تین کشتیاں قبضے میں لی ہیں جن پر اسلحہ لاد کر حوثی باغیوں کو پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ’ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ ’حجہ‘ گور نری میں جاری آپریشن روکنے اور سرکاری فوج پر حملوں کے لیے حوثیوں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی شدت پسندوں کی طرف سے ماہی گیروں کی کشتیوں پر راکٹ، گولے اور دیگر اسلحہ لادا گیا تھا جسے میدی اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشن روکنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یمن میں حوثی باغیوں کو ماہی گیروں کی کشتیوں کے ذریعے اسلحہ اور گولہ بارود پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حوثی باغی ایسی متعدد کارروائیوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کی کئی ایسی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں