.

الضالع میں حوثیوں کا حملہ ناکام،13 باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے شمالی علاقے ’الضالع‘ میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران باغیوں کا حملہ پسا کردیا گیا۔ جوابی کارروائی میں یمن کی سرکاری فوج نے 13 باغی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

’العربیہ‘ کے مطابق شمالی الضالع گورنری مریس کے محاذ پر یمن کی سر کاری فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے باغیوں کے خلاف کارروائی میں ایک درجن سے زاید باغی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ باغیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران نہ صرف باغیوں کو پسپا کردیا گیا بلکہ اُنہیں بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے نجد القرین، مدرہ، القاع الحیافی اور المریس میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی۔