.

سعودی عرب: فنّی خرابی کے باعث لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں ہواباز محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے عسیر میں جمعرات کے روز سعودی فضائیہ کا ایک طیارہ فنّی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات کو علی الصبح 4:41 پر اتحادی افواج میں شامل سعودی فضائیہ کے ایک "ٹورنیڈو" لڑاکا طیارے میں اُس وقت فنّی خرابی پیدا ہو گئی جب وہ تربیتی مہم سے واپس آ رہا تھا۔

المالکی نے بتایا کہ اس خرابی کے نتیجے میں طیارہ مملکت کے صوبے عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔