.

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پندرہ سالہ بچہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جُمعہ کے روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب فلسطینی احتجاج کررہے تھے کہ ان پر قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست گولیاں چلائیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ عثمان رامی حلس شہید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ حلس کے سینے میں کئی گولیاں ماری گئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔