عرب اتحاد کی 17 بحری جہازوں کو یمنی بندرگاہوں میں داخلے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں جمعہ کے روز آئینی حکومت اور عرب اتحاد ممالک کی طرف سے بحری جہازوں کو یمنی بندرگاہوں میں داخلے کے 17 اجازت نامے جاری کیے گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کے لیے تین بحری جہازوں کو اجازت نامے دیے گئے جب کہ تین جہاز داخلے کی اجازت کے لیے منتظر ہیں۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دو ہفتوں سے ایک جہاز کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا۔ اس بحری جہاز پر تیل کی مصنوعات لادی گئی ہیں۔ اسے بندرگاہ کی طرف جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جُمعرات کو عرب اتحاد نے باغیوں کی جانب سے تباہ کی گئی بندرگاہوں کی طرف جانے کے لیے پانچ جہازوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے۔ دو بحری جہاز اس وقت الحدیدہ بندرگاہ پر موجود ہیں اور دو کو باہر ہی روکا گیا ہے۔ ایک جہاز الصلیف بندرگاہ کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں