.

تل ابیب کے اطراف "آئرن ڈوم" میں اضافہ ، بین الاقوامی کوششوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز تل ابیب کے اطراف اور جنوبی محاذ پر آئرن ڈوم بیٹریز کے وجود میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ریزرو فورس کے ذریعے فضائی دفاعی نظام کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے۔

یہ پیش رفت غزہ پٹی کے ساتھ سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے بیچ سامنے آئی ہے۔ اس دوران تنازع کے دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے واسطے بین الاقوامی کوششیں بھی جاری ہیں۔ مبصرین کے مطابق 2014ء کے بحران کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی خطرناک چڑھائی ہے۔

ادھر مشرق وسطی میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نکولئی ملادینوف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہونے والی بھرپور بین الاقوامی کوششوں کے ذریعے غزہ میں جنگ بھڑکنے کو روک لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آج بھی ہمیں پیچیدہ صورت حال کا سامنا ہے اور کل ہم جنگ کے دہانے پر تھے۔ یہ امر تمام جہتوں سے کثیر کاوشوں کا متقاضی ہے تا کہ ہم عدم تصادم کو یقینی بنا سکیں"۔