.

صعدہ میں پانچویں ڈاریکٹوریٹ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے آپریشن شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حوثی باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے صعدہ میں تزویراتی اہمیت کے حامل مزید ایک علاقے کو باغیوں سے چھین لیا ہے۔

صعدہ میں فیلڈ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے گورنری کے مغربی ڈاریکٹوریٹ ’شدا‘ میں باغیوں کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی شروع کی ہے۔ شدا ڈاریکٹوریٹ صعدہ گونری کا باغیوں سے چھڑایا جانے والا پانچواں اہم مقام ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے مگر باغیوں کو شدید مزاحمت کے بعد پسپائی کا سامنا ہے۔

یمنی فوج نے شدا میں کارروائی کے دوران جبال کعب الجابر، الحصامہ اور بعض دوسرے مقامات باغیون سے واپس لے لیے ہیں۔ مسلسل لڑائی کے نتیجے میں باغیوں کی صفوں میں پھوٹ پڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تازہ کارروائی کے دوران دسیوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جب کہ ان کے زیراستعمال کئی فوجی گاڑیوں اور جنگی مشینری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔