بحرین کی تاریخ میں پہلی جنگی خاتون ہواباز کی مہارت ملاحظہ کیجیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست بحرین میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون فضائی جنگی بیڑے میں شامل ہونے کے بعد لڑاکا طیاروں کی ہوا باز بن گئی ہیں۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق بحرین کی پہلی خاتون جنگی پائلٹ وزیراعظم الشیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی نواسی الشیخہ عایشہ بنت راشد آل خلیفہ ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے الشیخ عیسیٰ فوجی اڈے سے’ہاک‘ جنگی طیارہ پہلی بار ایک گھنٹے تک اڑا کراپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ نے خاتون ہواباز کو پہلی بار ملک کی تاریخ میں جنگی طیارہ اڑانے کی صلاحیت حاصل کرنے پرمبارک باد پیش کی اور اسے بحرین کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ خواتین بھی مشکل سے مشکل محاذوں پر دفاع وطن کے لیے مردوں کے شانہ بہ شانہ خدمات انجام دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

ادھر امارات کی مسلح افواج کے مشیر الشیخ خلیفہ بن احمد آل خلیفہ نے الشیخہ عائشہ کی جانب سے جنگی طیارے کی کامیاب پرواز بحرین کے فضائی دفاع کی تاریخ میں غیرمعمولی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بھی الشیخہ عائشہ کے جذبے اور صلاحیت کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں