عراقی شہر کرکوک دھماکوں سے لرز اٹھا،13 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک میں بدھ کی شام ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔

’العربیہ‘ کے مطابق دھماکے کرکوک شہر کی ایک شاہراہ پر واقع فارم ہاؤس کے قریب ہوئے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے تین ’کاتیوشا‘ راکٹ کرکوک اسپتال پر داغے جو اسپتال کے احاطے میں گھر کر پٹھے۔ دھماکوں کے بعد اسپتال اور آس پاس کےعلاقوں میں سیکیورٹی سخت کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ کرکوک شہر کی ایک کاروباری کالونی میں ہوا۔

خیال رہے کہ عراقی فوج نے بڑی جان فشانی کے بعد موصل اور ملک کے دوسرے شہروں پر قابض شدت پسند گروپ ’داعش‘ کو شکست دی ہے مگر یہ گروپ اب بھی کرکوک سمیت دیگر عراقی شہروں پرحملے کرتا رہتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں