قطری عازمین حج کے لیے نیا رجسٹریشن لنک جاری کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نےفریضہ حج کی ادائی کے لیے اپنی آن لائن رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کو روکنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن لنک بلاک کردیا تھا جس کےبعد سعودی حکومت نے قطری عازمین حج کے لیے نیا لنک جاری کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دوحہ کی طرف سے https://qh.haj.gov.sa آن لائن رجسٹریشن لنک اسے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد نیا لنک https://qh1.haj.gov.sa فراہم کیا گیا ہے۔

قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے حجاج کے لیے ہرممکن آسانی اور فریضہ حج کی ادائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں