حوثی باغیوں کی سرکاری فوج کے سامنے اجتماعی فرار کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو یمن میں حوثی باغیوں کی شکست اور محاذ جنگ سے فرار کی ایک فوٹیج ملی ہے جس میں باغیوں کو بھاگتے اور جان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے فرار کا یہ واقعہ کتاف گورنری کے قریب جبل ’ام الصفراء‘ کا ہے جہاں یمن کی آئینی فوج کے بریگیڈ 84 کے اہلکاروں اور باغیوں کےدرمیان شدید لڑائی ہوئی۔ باغی حکومتی فورسز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے فرار میں عافیت سمجھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور باغیوں کےدرمیان جاری لڑائی میں حکومتی فورسز کوعرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل رہی ہے۔ حالیہ ایام میں یمنی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے وادی آل ابو جبارہ اور مرکز دارالحدیث برائے علوم الشرعیہ کے اطراف میں شدید لڑائی کے بعد باغیوں کو پسپا ہونا پڑا۔

تازہ لڑائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے اور ان کی کئی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں