یمن میں دو روز میں 119حوثی باغی ہلاک،17 گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی آئینی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 119 حوثی جنگجو ہلاک اور 17 کو حراست میں لے لیا گی ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ہفتے کی شام یمن کی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران سرکاری فوج، حکومت کے حامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحادی فوج کی کارروائیوں میں کم سے کم 119 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں باغیوں کے گڑھ صعدہ اور حجۃ میں ہوئیں۔

یمنی فوج کے مطابق عرب اتحادی فوج کی معاونت سے سیکیورٹی فورسز نے حجۃ اور صعدہ کو کئی محاذوں سے نشانہ بنایا۔ سرکاری فوج نے صعدہ میں باقم محاذ میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے باغیوں کو پسپا کردیا ہے۔

’العربیہ‘ چینل کے نامہ نگار کے مطابق یمنی فوج باقم ڈاریکٹوریٹ کے مرکز میں داخل ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

یمنی فوج کے بریگیڈ 102 کے سربراہ بریگیڈیئر یاسر الحارثی نے بتایا کہ فوج نے باقم ڈاریکٹوریٹ کو تمام اطراف سے گھیر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے شروع ہونے والا آپریشن جلد ہی اختتام پذیر ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں