ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران چوتھا زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران میں سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کی صبح ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں 5.8 شدّت کا زلزلہ آیا۔ اس سے قبل اتوار کے روز ایران میں تین زلزلے آئے تھے۔ ان میں مغربی علاقے میں آنے والا زلزلہ شامل ہے جس کے نتیجے میں 290 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

ایران کے صوبے کرمان میں کرائسز منجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ مجید سعیدی نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "ابھی تک بعض عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی"۔

سعیدی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ 26 دیہات میں ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 تھی اور اس کا مرکز کرمان شہر سے 37 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ سروے نے مزید بتایا ہے کہ زلزلہ کافی گہرائی (تقریبا 10 کلو میٹر) میں آیا۔

اتوار کے روز مغربی ایران میں 5.9 شدّت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق اس سے قبل ملک کے جنوبی صوبے ہرمزجان میں دو زلزلے آئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 اور 5.7 رہی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی دو زلزلوں کے نتیجے میں چند دیہات میں عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں